سیاستاردو خبریں

مذہب اور قومیت پر بھرپور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔چیف اکرام الدین

قومیں اتفاق اور اتحاد سے ہی کامیابی اور ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ مذہب اور قومیت پر بھرپور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو ہی راستے ہیں جن پر چل کر قومیں ترقی کر سکتی ہیں

ایک مذہب اور دوسرا قومیت۔ یورپ ممالک اور امریکہ کو دیکھو جن میں مذہب تو نہیں ہے لیکن ان کے اندر قومیت موجود ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آسمان تک جا پہنچے ہیں اور ہم پاکستانی ہیں کہ زمین پر بھی نہیں چل سکتے وہ ممالک آباد ہو گئے اور ہم برباد ہیں۔

یورپی عوام اور امریکی عوام کی زندگی کو دیکھو اور پھر پاکستانی قوم اپنی زندگی کو بھی دیکھے ہماری اس تباہی و بربادی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم میں نہ مذہب ہے اور نہ ھی قومیت ہے

اس لئے ہم پاکستانی قوم ذلیل و خوار ہے جب تک پاکستانی قوم میں مذہب اور قومیت پر اتفاق اور اتحاد نہ ہو تب تک ہم کامیابی اور ترقی حاصل نہیں کر سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button