سیاستاردو خبریں

آج ملک کا ہرفرد حکومتی ناکام پالیسیوں کو رو رہا ہے تنگ دست غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں : رائے شہادت خان کھرل

جڑانوالہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنما وامیدوار ایم پی اے رائے شہادت خان کھرل نے کہا ہے کہ آج ملک کا ہرفرد حکومتی ناکام پالیسیوں کو رو رہا ہے تنگ دست غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں عید الفطر کی آمد آمد ہے معا شی بحران،بے روزگا ری اور بے لگام مہنگا ئی نے عام آد می کی عید کی خو شیاں بھی چھین لی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اب پاکستان زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست میں 7 نمبر پر آگیا ہے اس طرح مہنگائی کی مجموعی شرح35.4فی صد تک جاپہنچی ہے موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہر روزقوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں نا کام ثابت ہوئی ہے

اگر یہ کہا جائے شہباز حکومت نے 22 کروڑ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے تو غلط نہ ہو گا۔پنجا ب حکو مت اور ضلعی انتظا میہ سے ماہ رمضان شریف میں بے لگام مہنگائی کنٹرول نہ کر نا افسوس نا ک ہے اوپر سے سحر افطاری کے درمیا ن گیس کی بندش انتہائی شرم نا ک فعل ہے

جس کی شدید مزمت کر تے ہیں آئے روزپٹرول‘ بجلی کے کومہنگا کیا جار ہا رہے اسی طرح مہنگائی کے زور کوکم کرنے کی جانب توجہ ہی نہیں ددی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف کے قرضوں کی پالیسی نے ملک و قوم کی آزادی و خود مختاری کوغلامی میں دھکیل رکھا ہے۔

Related Articles

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Warning: Undefined array key 0 in /home/aurdu/public_html/wp-content/plugins/text-to-audio/includes/TTA_Helper.php on line 336