شوبزاردو خبریں

ریڈ لپسٹک ادارے کے بینر تلے بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم سٹار میرا زخمی ہوگئیں

شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار عدنان بٹ کے ساتھ ایک سین میں فلم سٹار میرا کا بایاں بازو فریکچر ہوگیا۔

میرا کو طبی امداد دی گئی۔میرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لپسٹک ادارے کے بینر تلے فلم کی شوٹنگ شان شاہد کے گھر گلبرگ میں لگے سیٹ پر جاری تھی ۔سین کے دوران عدنان بٹ نے جیسے بازو پکڑا تو فرش پر گرتے ہی بازو فریکچر ہوگیا۔

فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا۔جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔,

میرا نے کہا کہ کام میں قربانی دینی پڑتی ہے اور میں نے ہمیشہ اپنے کام پر ہی فوکس کیا ہے۔مکمل صحت یاب ہوتے ہی سیٹ پر جاؤں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button