سانگلہ ہلاردو خبریںسیاست

پی پی133کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد2691ووٹوں کی برتری کامیاب

پہلے پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدوار میاں محمد عاطف کو3557ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)الیکشن کمیشن کی ہدائت پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 ننکانہii میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی،دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار پاگئے،

ریٹرننگ آفیسرمحمد زوہیب شفیع کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق رانا محمد ارشد نے دوبارہ گنتی میں 44323 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ آزاد امیدوار میاں محمد عاطف 41632 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آگئے،

دوبارہ گنتی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد 2691 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے، قبل ازیں 9فروری کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق میاں محمد عاطف سابق ایم پی اے نے 45637اور رانا محمد ارشد نے42080ووٹ حاصل کئے تھے،م

یاں محمد عاطف کو 3557ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Warning: Undefined array key 0 in /home/aurdu/public_html/wp-content/plugins/text-to-audio/includes/TTA_Helper.php on line 336