جرم و سزااردو خبریں

تین روز قبل انڈھڑ کالونی سے دن دھاڑے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے گرفتار چور سیاسی بااثر شخصیت کے دباؤ پر آزاد

پنوعاقل(نمائندہ خصوصی) تین روز قبل انڈھڑ کالونی سے دن دھاڑے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے گرفتار چور سیاسی بااثر شخصیت کے دباؤ پر آزاد، شہریوں میں مایوسی، ڈی آئی جی پولیس سکھر سے کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل پنوعاقل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع انڈھڑ کالونی میں سے دن دھاڑے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے محلہ داروں کے رنگوں ہاتھوں گرفتار چور عرفان ولدیت ممتاز چاچڑ کو شہر کی سیاسی بااثر شخصیت کے دباؤ پر ایس ایچ او پنوعاقل نے آزاد کردیا ہے

ایسی صورت حال کے بعد شہریوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے ڈی آئی جی پولیس سکھر، ایس ایس پی سکھر سميت اعلی حکام سے فوری کارروائی اور واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button