شوبزاردو خبریں

اسٹیج ڈرامہ ظل شاہ میں مہک ملک، آیان اختر اور سونو بٹ نے شاندارپرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا

لاہور : اسٹیج ڈرامہ ظل شاہ میں مہک ملک، آیان اختر اور سونو بٹ نے شاندارپرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا۔گوشی خان،فہد اعوان ،امجد رانا اور وسیم علی نے بھی اپنی اداکاری سے شائقین سے خوب داد لی۔

تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ظل شاہ میں مہک ملک نے دو گانوں “جاوے کچیاں کریا”، “چیھتی بوھوڑی وے طبیباں “اور آیان اختر نے “ہوگئی اے سویر وے”گانے پر شاندار رقص اور ڈائیلاگ ڈلیوری پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

سونو بٹ نے گانے “گورے پنڈے تے ڈوپٹیاں دی چھاں کرکے”پر زبردست پرفارم کیا۔اداکارہ مہک ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی تماثیل تھیٹر میں قیصر ثناء اللہ خان کے ڈرامہ میں کام کیا۔

اللہ پاک نے عزت دی۔ آیان اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر ثناء اللہ خان کے لکھے اور ڈائریکشن میں ہونے والے ہر ڈرامے کا حصہ بنی ہوں۔ظل شاہ بھی ایک معیاری اور فیملی ڈرامہ ہے۔

ڈرامہ ظل شاہ میں اداکار زاہد علی ،گڈو کمال ،کاشف برال ،وحید راہی اور الیاس بٹ نے بھی اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر قیصر ثناء اللہ خان ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button