بین الاقوامیاردو خبریں

اکرام الدین کا کالتانیسیتا کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکیےحل کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

سسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا سسلی کے شہر کالتانیسیتا کے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اوورسیز پاکستانی وفد کے ہمراہ صوبہ سسلی کے شہر کالتانیسیتا کے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات کی ملاقات میں صوبہ سسلی کے شہر کالتانیسیتا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات و انکے حل کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی نے وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

اس موقع پر اکرام الدین نے مذہبی پادری پیٹرو ریگی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button