سانگلہ ہلاردو خبریں

امام احمد رضا نے باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،ضیاء المصطفیٰ رضوی

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشاء اللہ یہ قلعہ تاقیامت قائم دائم رہے گا،شیخ محمد ندیم احمد رضوی کا تقریب میں خطاب

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مقامی انجمن میلاد مصطفےٰ کے زیر اہتمام اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی کے یوم ولادت کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں کیک کاٹا گیا،تقریب میں پیر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی،شیخ محمد ندیم احمد رضوی،ڈاکٹر شہباز احمد رضوی سمیت عاشقان مصطفےٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

اس موقعہ پرپیر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی نے کہا کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر باطل قوتوں کو شکست اور انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے،مغرب کے پروپیگنڈ ے اور اسلام مخالف سازشوں کو ختم کرنے کیلئے عشق رسول کو فروغ دینا ہوگا،انتہاپسند،فرقہ واریت کو فروغ دینے کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے نظریات پر گامزن ہیں، اسلام مخالف قوتوں اور باطل نظریات کو امام احمد رضا کے فلسفے اور قلم سے بے نقاب کرنا ہوگا،

اعلی ٰحضرت امام احمد رضا نے دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب اورعلمی دلائل سے ان کا رد کیا،باطل قوتیں اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں علما ومشائخ اہلسنت آگے بڑھ کر انہیں ناکام بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں، کیا،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول کو فروغ دیکر باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،باطل قوتیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی تھی حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول سے سرشار ہوکر ان باطل قوتوں کے ناپاک عزائم سے مسلم امہ کو آگاہی دی،

اعلیٰ حضرت نے باطل قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا،اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول کو ختم کرنا چاہتی تھی ان کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول منور کیا اور دنیا کو بتادیا کہ عشق رسول کے بغیر زندگی بے معنی ہے،شیخ محمد ندیم احمد رضوی نے کہا کہ امام احمد رضا نے دو قومی نظریئے کو فروغ دے کر برصغیر اور پوری دنیا پر واضح کردیا کہ مسلمان ا للہ وحدہ لاشریک کے ماننے والے اور نبی کریم کے اُمتی ہیں ہماری عبادت دنیا کے تمام مذاہب سے جد ا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہندؤں اور یہود ونصاری ٰ کے اشاروں پر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،بانیان پاکستان کی اولادیں سر کٹوا سکتی ہیں مگر اسلام اور پاکستان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتیں،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشاء اللہ یہ قلعہ تاقیامت قائم دائم رہے گا،علماء ومشائخ اور پیران عظام آگے بڑھ کر اسلام وملک دشمن سازشوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button