شوبزاردو خبریں

لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں فنکاروں اور فلم انڈسٹری کے تکنیکی ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں فنکاروں اور فلم انڈسٹری کے تکنیکی ورکرز کے اعزاز میں فلم رائٹر اور پرڈیوسر باسو چودھری کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں فلمی شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔۔

تقریب میں لالی وڈ کے شہرہ آفاق ڈائریکٹر پروڈیوسر سید نور نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کی رونق بڑھائی جبکہ دیگر تکنیکی اسٹاف اور اداکار بھی شریک ہوئے اس موقع پر باسو چودھری کی جانب سے پرتکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ اس دور میں فلم۔بنانا جہاں ایک چیلنج ہے وہیں بہت بہادری کا کام ہے باسو چودھری فلم انڈسٹری میں لگے سراغ بند کر کے اسے دریا کی موجوں میں چلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ہمیں انکا ساتھ دینا چاہیے

مزید کہا کہ فلمیں بنتی رہیں تب ہی انڈسٹری کی بقا ممکن ہے اس موقع پر وہاں موجود افراد نے سید نور کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button