شوبزاردو خبریں

اداکارہ سیمی خان نے تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ اونچدی میری جگنی کا میلہ لوٹ لیا

لاہور : اداکارہ سیمی خان نے تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ اونچدی میری جگنی کا میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیمی خان ڈرامہ اونچدی میری جگنی میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

شاندار پرفارمنس پر شائقین ڈرامہ نے سیمی خان کو کھل کر داد دی،شائقین ڈرامہ گانوں پر جھوم اٹھے۔اداکارہ سیمی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں جب بھی پرفارم کیا ہے یہاں پر ان کو اچھا رسپانس ملا ہے۔

کوشش کرتی ہوں کہ پرستاروں کے معیار پر پورا اتر سکوں۔سیمی خان نے کہا کہ ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان معیاری ڈرامہ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ان کے ڈرامہ کی کامیابی کا راز ریہرسل ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button