سانگلہ ہلاردو خبریںجرم و سزا

نوجوان شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر چچا کے5سالہ بیٹے کو قتل کردیا

5سالہ بیٹا طیب علی گلی میں دروازے پر بیٹھا ہوا تھا،ملزم نے گولی مار دی،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کردیا

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر32پکھاریوال میں ایک نوجوان شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر اپنے چچا علی رضاکے5سالہ بیٹے طیب علی کو قتل کردیا، بتایا گیا ہے کہ پکھاریوال میں ملزم شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کے معاملے میں چند دن پہلے جھگڑا کیاتھا،

علی رضا نے اسے کہا کہ زمین ٹھیکہ پر دی ہے،ٹھیکہ کی مدت ختم ہونے پر بیٹھ کر معاملہ حل کر لیں گے،گذشتہ روز علی رضا اور اسکی بیوی گھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کا5سالہ بیٹا طیب علی گلی میں دروازے پر بیٹھا ہوا تھا،

اسی دوران پسٹل سے مسلح شرافت علی آگیا،اس نے غلیظ گالیاں دیں اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے5سالہ طیب کو گولی ماردی اور فرار ہوگیا،

علی رضا اور اسکی بیوی نے بھاگ کر بیٹے طیب کو پکڑا تو وہ ان کے ہاتوں میں دم توڑ گیا،تھانہ صدر پولیس نے مقتول طیب کے والد علی رضا کی مسعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button