سیاستاردو خبریں

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کو مہنگا کر کے عوام کو معاشی بد حالی کا جان لیوا تحفہ دے دیا : محمد اعجاز چوھدری

فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بعد نئی ن لیگی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کو مہنگا کر کے عوام کو معاشی بد حالی کا جان لیوا تحفہ دے دیایہ کہاں کا انصاف ہے؟

اشرافیہ اور مافیا ملکی وسائل بے دردی سے لوٹ رہے ہیں یہ کیسی بے حسی ہے کہ گریڈ17سے اوپر تمام سرکاری ملازمین ملکی وسائل کا قتل عام کریں کسان مزدور معاشی بدحالی کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کو کوس رہا ہے۔

موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں تنگ دست غریب عوام پرمعاشی بوجھ ڈالنا انتہائی افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومتی ظالمانہ عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہے،

ماہ رمضان کے بعد!سبزی مہنگی!پھل مہنگا!دالیں مہنگی!بجلی مہنگی!ڈالر مہنگا!دوائی مہنگی!تیل مہنگا!گیس مہنگی!جینا مہنگا!مرنا مہنگا!تعلیم مہنگی!بیماریوں سے نجات کیلئے ڈاکٹروں کی فیس و میڈیکل ٹیسٹ مہنگے!ہائے مار گئی مہنگائی! کی دوہائی پورے ملک میں گونج رہی ہے،

غریبوں سے جینے کا حق چھننے والی بے لگام مہنگائی کی لہر اب عوام کا خون نچورنے پر تل گئی ہے،خیبر سے کراچی تک پیپلز پارٹی اورغریب عوام کے ساتھ سراپا احتجاج ہے،شہر شہر قریہ قریہ لوگ چیخ اٹھے، نا جائز منافع خور مافیا دندناتے پھر رہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button