سیاستاردو خبریں

پاکستان پیپلزپارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ٹکٹ ہولڈرچوھدری ذوالفقار ناصر علی بھٹوکی اہلیہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ : پاکستان پیپلزپارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ٹکٹ ہولڈرچوھدری ذوالفقار ناصر علی بھٹوکی اہلیہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کو اسلام پورہ والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں مقامی قیادت کے علاوہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سابق بلدیاتی نمائندوں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی شرکاء جنازہ نے ذوالفقار ناصر علی بھٹو اور ان کے صاحبزادوں سے اظہار افسوس کیا۔

سابق مشیروزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوھدری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد ارشد جٹ،ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ،سابق صوبائی وزیرمال و ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق ،سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود ابادی حکومت پنجاب نو منتخب ایم پی اے نیلم جبار چوھدری ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ،ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین ڈویژنل نائب صدور ماسٹر اشفاق احمد چودری صادق علی جٹ چوہری نجف ضیا وڑائچ ،

سابق ایم پی اے و ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہان کھرل ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر پی پی پی فیصل ابادمحمد طاھر شیخ ،پی پی ٹوبہ کے ضلعی صدر چوھدری مظہر اقبال کاہلو ں ،جنرل سیکرٹری چوھدری ذولفقار ذولفی ،سٹی صدر ٹوبہ چوھدری بابر علی ،ٹکٹ ہولڈرز محمد حفیظ انجم جنجوعہ،سدرہ سعید بندیشہ،پیپلزپارٹی تحصیل پیرمحل کے صدر شیخ مشرف غوث اکرم نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جیالے لیڈر و ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوھدری ذوالفقار ناصر علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ کی اچانک ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

پارٹی رہنماﺅں نے پیپلزپارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ٹکٹ ہولڈرچوھدری ذوالفقار ناصر علی بھٹوکی اہلیہ محترمہ کی موت کو حکم خداوندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موت سیلاب میں ہر خشک و تر بہہ جائے گا ،ہاں مگر اسم اللہ اور ذکر محمد ﷺ باقی رہ جائے گا،موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔

بلا شبہ موت برحق ہے ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے،اللہ کریم اپنے محبوب حضرت محمد ﷺکے صدقے چوھدری ذوالفقار ناصر علی بھٹوکی اہلیہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ،عہدیداران ،پارٹی ٹکٹ ہولڈر ز ،اور جیالے اس غم کی گھڑی میں مرحومہ کے لیے بخشش و مغفرت اور تمام سوگواران کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ،اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق سے نوازے اور مرحومہ کی قبرو حشر کی منزلیں آسان فرمائے آمین۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button