جرم و سزااردو خبریں

قومی شاہراہ سے محنت کش دوکان سے گھر واپس جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) شہر بدامنی کی لپیٹ میں، بائیجی تھانہ کی حدود میں واقع سدھوجا لنک روڈ قومی شاہراہ سے محنت کش دوکان سے گھر واپس جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثاء کی جانب سے اغواہ کا شک، ایس ایچ او بائیجی معطل، ایس ایس پی سکھر مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اٹالوں کے ساتھ کچے کے علائقے میں پہنچ گیا، آپریشن کی تیاریاں، پولیس ذرائع

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ بڑھتا جا رہا ہے گذشتہ روز بائیجی تھانہ کی حدود میں واقع سدھوجا لنک روڈ سے نوجوان محنت کش شوکت کورائی اپنی دوکان سے گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں اور موبائل فون بھی بند ہوگیا ہے

ورثاء کی جانب سے اغواہ کا شبہ کیا گیا ہے مقامی پولیس اور کورائی برادری کے سینکڑوں افراد نے کچے کے علائقے سدھوجا کے داخلی راستوں پر مغوی کی تلاش کی جا رہی ہے آخری اطلاعات تک مغوی کی بازیابی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ایسی صورت حال کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

یاد رہے کہ گذشتہ تین یا چار روز میں شہر سے اغواہ ہونے والے مغویوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ایس ایس سکھر عابد علی بلوچ نے بائیجی تھانہ کے ایس ایچ او حسين کھرل کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے

دوسری جانب مغویوں کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ بھاری پولیس نفری اٹالوں کے ہمراہ کچے کے علائقے سدھوجا کے مقام پر پہنچ گیا ہے

ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button