اردو خبریںتعلیمسانگلہ ہل

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائدکر دی گئی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائدکر دی گئی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا،

جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں،سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اب پلاسٹک بیگز میں سامان نہیں لاسکیں گے جب کہ کینٹین،کیفے ٹیریا میں بھی شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے پر پابندی ہوگی،

مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں،پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کئے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کئے جائیں،

ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی،سکولوں کی عمارتوں کے باہر شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کرنے کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button