سانگلہ ہلاردو خبریں

سانگلا ہل: لیسکو سب ڈویژن سٹی کے ایس ڈی او عمر سعید کی شاندار کارکردگی

بجلی چوری کے خلاف 109مقدمات درج کر کے74 لاکھ روپے ریکور کئے

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)لیسکو سب ڈویژن سٹی کے ایس ڈی او چودھری عمر سعید نے 7ماہ کے دوران بجلی چوری کیخلاف109مقدمات درج کراکے74 لاکھ روپے وصول کر لئے،

عمر سعید نے ضلع ننکانہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلع بھر میں ریکارڈ قائم کردیا، جس پر ضلع بھر میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا، واضح رہے کہ جب سے انہوں نے لیسکو سب ڈویژن سٹی کا چارج سنبھال کر کام شروع کیا ہے،

بجلی چوری کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے،انہوں نے اپنے ایک پیغام میں عوام الناس کو تنبیہ کی ہے کہ بجلی چوری سنگین جرم ہے جو اس جرم میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Warning: Undefined array key 0 in /home/aurdu/public_html/wp-content/plugins/text-to-audio/includes/TTA_Helper.php on line 336