شوبزاردو خبریں

عید الفطر پر ناز تھیٹر لاہور نے میدان مار لیا

عید الفطر پر اس مرتبہ ملک میں فلموں کی نمائش میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد عوام نے تفریح کیلئے تھیٹرز کا رخ کیا
عید پر لاہور کے مختلف تھیٹرز میں ڈرامے پیش کیے گئے۔ بڑے اداکاروں اور اداکاراوں میں کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ناز تھیٹر نے اپنے منفرد ڈرامے کے ذریعے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عید کے تینوں دن ہال فل دکھائی دئیے اور شائقین کی قطاریں دکھائی دیں ۔ عید پر پیش کیے جانیوالے ڈرامے میں ساقی خان، آفرین پری، زارا خان، فیروزہ علی ندیم چٹا فرح خان، رینا ملتانی، سمیت دیگر فنکاروں نے خوب رونقیں لگائیں اور عوام نے انہیں بے حد پسند کیا۔

ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے عوام کو معیاری تفریح فراہم کریں اور ایسا ڈرامہ پیش کریں جو ہر عمر کے افراد کیلئے ہو۔ اسی لیے ناز تھیٹر میں بڑی تعداد میں فیملیز ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہیں ۔

دیگر فنکاروں نے کہا کہ اس مرتبہ فلمیں کم لگیں تو مایوس عوام نے تھیٹرز کا رخ کیا ہم نے ڈرامے کیلئے بے حد محنت کی ہے خوشی ہے عوام اسے پسند کر رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button