تعلیماردو خبریں

پیئرسن ایجوکیشن لمیٹڈ کی ایجوکیشن کنسلٹنٹس کو سراہنے کی سالانہ تقریب

پیئرسن ایجوکیشن لمیٹڈ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں

لاہور: پیئرسن ایجوکیشن لمیٹڈ، جو تعلیم میدان میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے، نے پاکستان بھر میں تعلیمی کنسلٹنٹس یعنی تعلیمی میدان میں رہنمائی فراہم کرنے والوں کی شاندار کامیابیوں کو اعزاز دینے کے لیے اپنی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا۔

پی ٹی ای اکیڈمک ٹیسٹ بکنگ کی سب سے زیادہ تعداد کو خراج تحسین پیشن کرنے کے لیے منعقدہ اس تقریب میں پریمیلا پالراج – ڈائریکٹر ایمپلائبلٹی اینڈ کوالیفیکیشن، پیئرسن ساؤتھ ایشیا، گائتھری سیوناتھن – ساؤتھ ایشیا مارکیٹنگ مینیجر، وقار شاہ – ڈپٹی جنرل منیجرکے ساتھ ساتھ پیئرسن پاکستان سے سید علی اقبال اور عامر سہیل اورمتعدد نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

پی ٹی ای اکیڈمک، کمپیوٹر پر مبنی انگریزی کی مہارت کا امتحان ہے جو دنیا بھر میں امیگریشن ویزے کے خواہاں طلباء اور افراد کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ فروری 2024 میں پی ٹی ای کور کے آغاز نے کینیڈا جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کو بہت مدد فراہم کی ۔

تقریب کے دوران، پریمیلا پالراج اور جناب وقار شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ٹی ای شراکت داروں کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکا کے پی ٹی ای کے فروغ اور اور استعمال کے لیے کیے جانے والے کام کو سراہتے ہوئے ، ہزاروں امتحان دینے والوں کی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور امیگریشن کے مواقع حاصل کرنے کی خواہشات کو پورا کرنے میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے خصوصا پاکستان میں چیمپئن پارٹنرز کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ایوارڈ جیتنے والوں کو پیئرسن کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا، اور تعلیمی کنسلٹیشن کے شعبے میں مسلسل کامیابی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کے عزم کا اظہا ر کیا۔

یہ تقریب پیئرسن کے اپنے شراکت داروں کے نیٹ ورک کے اندر عمدگی کو تسلیم کرنے، ان کی اعلیٰ کارکردگی کو فروغ دینے اور اسے سراہنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کا ثبوت دیتی ہے ، اس کے علاوہ یہ تقریب معیاری تعلیم اور تشخیصی حل کے ذریعے دنیا بھر میں افراد کو بااختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کے عزم کا اظہار ہے۔

یہ تقریب لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، سوات، پشاور، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، ملتان، سرگودھا، کراچی، فیصل آباد، بھلوال اور وزیر آباد سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ۲۰ شراکت داروں کو انعامات دینے پر اختتام پذیر ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button