سیاست

تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ناگزیرہے،برجیس طاہر

نوجوان عام تعلیم کے حصول کے ساتھ فنی تعلیم پرزوردیں

شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفررواں دواں ہے،ایم ایس ایف کے جوانوں سے گفتگو

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ناگزیرہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری برجیس طاہر نے کہاہے کہ تعلیم حاصل کئےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔موجودہ دورمیں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وہ ایم ایس ایف ٹیم برجیس طاہر کے جوانوں سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں جوملک کوبحرانوں سے نکال سکے۔ان کی قیادت میں ترقی کاسفرجہاں رکاتھاوہی سے شروع ہوگیا۔برجیس طاہرکاکہناتھاکہ شہبازشریف نے ملک کودیوالیہ ہونےسے بچایااب بحرانوں سے نکالیں گے

میاں نوازشریف۔شہبازشریف اورمریم نوازکی قیادت میں ترقی کے کارواں کومنزل پرپہنچانے میں نوجوانوں اورطالبعلموں جوتعلیم پرتوجہ دیناہوگی،

مخالفین کی خواہش کے برعکس ملک کوسری لنکابننے اوردیوالیہ ہونے سے بچانے کاسہراوزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کی سرہے۔انکی قیادت میں سخت ترین حالات کے باوجود ملک کودیوالیہ ہونےسے بچالیاگیا۔اب ملک کوبحرانوں سے بھی نکالیں گے۔میاں نوازشریف۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکی قیادت میں مسلم لیگ ن نوجوانوں کے سنگ ترقی کے کارواں کومنزل پرپہنچاکردم لے گی۔انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف تمام جماعتوں کوساتھ لے کرامن بھائی چارہ کی فضاکوقائم کرنے میں اہم کرداراداکرینگے۔

ملک سے مہنگائی بےروزگاری اورباہمی عدم اعتماد کی فضاکوبحال کرکے عوامی امنگوں کے مطابق ماحول کوسازگاربنابے میں مسلم لیگ ن کی حکومت اہم کرداراداکرے گی۔موجودہ حالات میں معاشی ٹیم معیشت کوقابومیں لاکرشہریوں کوہرممکن سہولتیں مہیاکرے گی۔ ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button