تعلیماردو خبریںسیاست

سانگلاہل:تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،طارق محمود باجوہ

علامہ اقبال سکول میں پرائمری کلاسز کا اجراء اور سکول میں 3اضافی کمرے تعمیر کئے جائینگے
حلقہ کے14سکول اپ گریڈ کئے جارہے ہیں،ایک نیا سکول قائم کیا جائیگا،تقسیم انعامات تقریب میں خطاب

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات و اعزازات کی تقریب حسین شاہ ہال میں ہوئی،جس کی صدارت سی ای او ایجو کیشن ننکانہ احسن فرید نے کی،جبکہ چوہدری طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے مہمانا ن خصوصی تھے،تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ رائے اقبال حسین کھرل،عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل،انجمن تاجران کے صدر میاں طاہر رفیق،چوہدری شاہد باجوہ،چوہدری عتیق باجوہ،تعلیمی اداروں کے ہیڈز کلیم اللہ بھٹی،میاں طاہر ٖغفور،شوکت علی صادق،میاں عبدالمجید،عاصمہ حنیف،خالدہ چھینہ،چوہدری محبوب احمد نمبردار،وقار چوہدری،ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی،میڈیا نمائندگان،بوائز اور گرلز سکولوں کے اساتذہ و دیگر عمائدین حلقہ نے شرکت کی،

تقریب میں چوہدری طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے، سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید،پرنسپل حاجی ملک محمد افضل،میاں طارق جمیل،حافظ وحید احمد، بلال ارشد اور حافظ محمد وقاص نے خطاب کیا،چوہدری طارق محمود باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے سکول میں پرائمری کلاسز کے اجراء اور سکول میں 3اضافی کمرے تعمیر کرنے کا اعلان کیا،دیگر جو بھی ادارے کی ضروریات ہوں گی پوری کرینگے، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی132کے14سکول اپ گریڈ کئے جارہے ہیں،ایک نیا سکول قائم کیا جائیگا جبکہ 2سکولوں میں بلڈنگ کی سہولیات فرایم کی جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے،یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا،تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیزاور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے،

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے،بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے کہا آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے، آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے،

ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم،ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت،شعبہ طب اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے،

تقریب میں رفیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق طلبا میں یونیفارم اوروقار چوہدری کی طرف سے بیگ تقسیم کئے گئے،میاں طارق جمیل کی طرف سے مہمانان خصوصی،ضلعی افسران،اساتذہ اور دیگر شخصیات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button