شوبزاردو خبریں

الفلاح تھیٹر لاہور کی بندش کیخلاف فنکاروں اور پروڈیوسرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

الفلاح تھیٹر لاہور کی بندش کیخلاف فنکاروں اور پروڈیوسرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تھیٹر انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ملک کے معروف رائٹر ،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سید راحیل شاہ کو ہراساں بھی کیا گیا ۔جس کے باعث وہ اسپتال پہنچ گئے۔

پریس کلب لاہور میں فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروڈیوسر الفلاح تھیٹر ارشد چودھری نے کہا کہ35 سال سے تھیٹر کا کام کر رہا ہوں، الفلاح تھیٹر 2003 میں لیا تھا 2013 میں لیز میرے نام کر دی گئی۔ باقاعدہ معاہدہ ہوا ۔ میری اس تھیٹر میں 8 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، عدالت عالیہ نے مجھے حکم امتناعی جاری کر دیا، ہم ڈیلی ویجز والے افراد ہیں،

ہماری درخواست کو نظر انداز کیا اور 23 مئی کو شب خون مار کر تھیٹر سیل کر دیا گیا، دوسری جانب منیجر الفلاح تھیٹر معروف رائٹر ، ڈائریکٹر سید راحیل شاہ کو تھیٹر انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے بدترین ہراساں کیا گیا نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کے باعث انکی طبیعت بگڑ گئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے ۔

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سید راحیل شاہ نے کہا کہ میرا اس سے قبل بائی پاس ہوا ہے ۔ الفلاح انتظامیہ کی جانب سے ذہنی ٹارچر کیا گیا ہراساں کیا گیا اور اخلاق سے گری زبان استعمال کی گئی ۔

جس سے طبیعت بگڑ گئی ۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button