کالماردو خبریں

صحتمندانہ زندگی میں معافی کا طلبگار

صحتمندانہ زندگی میں معافی کا طلبگار !!

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ

الحمدللہ! رب الکائنات کا جس قدر شکر ادا کروں کم ھے کہ اس نے صحت کی دولت سے مالا مال رکھا ھے، اسی شکر اور دل نے مجھے اپنے اوپر احتساب اور محاسبہ کا عندیہ دیا تو فوراً مجھے احساس بیدار ھوا کہ اپنی اس صحتمندانہ زندگی میں ہر ایک سے معافی طلب کرتا ھوں، جانے انجانے دانستہ و غیر دانستہ یقیناً اللہ کے بندوں کی دلآزاری کی ہوگی، یقیناٌ خیانت جھوٹ تکالیف پریشانی مصیبت کا موجب بنا ھونگا یقیناً فرائض اور حقوق کی پامالی کی ہوگی،

یقیناً میں نے اپنے محسنوں کیساتھ ناروا سلوک کیا ھوگا، یقیناً خودنمائی اور اپنی تعریف کیلئے کسی کی تذلیل کی ہوگی گوکہ ظاہری و باطنی گناہ کا ضرور قصور وار ہوں۔ میں انیس سال اےآروائی نیٹ ورک سے جڑا رھا، سنہ دو ہزار انیس کو کروناوائرس میں ڈاؤن سائزنگ میں فارغ کردیا گیا اس عمل پر اپنے محسن مالکان جن میں حاجی عبدالرؤف صاحب، سلمان اقبال صاحب کیساتھ ساتھ اےآروائی نیوز کے ہیڈ عماد بن یوسف صاحب اور جناب وسیم بادامی و سید اقرار الحسن صاحبان کیلئے سخت الفاظ استعمال کئے اور تحریر لکھی ان معزز صاحبان سے معافی کا طلبگار ہوں،

اللہ شاہد ھے کہ میں صرف اللہ ﷻ اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کی رضا کیلئے تمام اللہ کے بندوں بندیوں سے معافی طلب کررھا ھوں ان میں میرے تمام رشتہ داروں ایک ایک فرد اور دوست و احباب و دیگر بھی شامل ہیں۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ بیماری ہو یا قریب مرگ معافی طلب کرلیتے ہیں کیا ہی بہتر ھو کہ اللہ کی تمام نعمتوں کے شکر بجالانے کیساتھ بندوں اور بندیوں سے معافی طلب کرلوں۔

رہی بات قضائے الہیٰ وہ کسی بھی وقت کسی بھی لمحہ آسکتی ھے ، دعا کرتا ھوں کہ اللہ سبحان تعالیٰ اپنے حبیب محمد مصطفیٰ ﷺ و آلِ محمد ﷺ کے صدقے میرے گناہ صغیرہ و کبیرہ کو نیکیوں میں تبدیل کردے اور مجھے نیکوکاروں کی صف میں شامل کرتے ھوئے ایمان کی حالت میں موت عطا کردے آمین یا رب العالمین ،

اگر کوئی یہ چاہے کہ میں اسکے پاؤں پکڑوں تو میں راضی ہوں بس وہ مجھے معاف کردے کیونکہ روز محشر اللہ سبحان تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ کے سامنے مجرم اور شرمندہ کھڑا ہونا نہیں چاہتا اللہ مجھے نیکی اور صراط المستقیم پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے آمین یا رب العالمین۔۔۔۔!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button